پاکستان میں سولر پینل کی قیمت میں نمایاں کمی

Sep 28, 2024 | 11:29

سولر پینل کی قیمت میں نمایاں کمی، سولر پینلز کے فی واٹ نرخ کم ہوکر 28 روپے تک آگئے ہیں۔واضح رہے گزشتہ ماہ اگست میں پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہو کر فی واٹ قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک آگئی تھیں۔ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی مقامی مارکیٹ میں اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخوں میں کمی کے باعث ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق اب سولر پینلز کے فی واٹ نرخ کم ہوکر 28 روپے تک آگئے ہیں۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے۔ اتنی بڑی مارکیٹ کے سبب ہی کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ نصب کرنے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے کچھ زرمبادلہ ضرور بچے گا۔اگر سولر سسٹم کیوآر کوڈ تصدیق کے ساتھ، اس کی معیاری انسٹالیشن اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تو یہ آپ کا کئی سالوں تک ساتھ دے سکتا ہے۔

مزیدخبریں