لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کے لئے دائر درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی
لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار رضوان گل ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ بنیادی جمہوریت کیلئے بلدیاتی انتخابات کرانا لازمی ہے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائے بغیر حقیقی جمہوریت کی مضبوطی ممکن نہیں،بلدیاتی انتخابات کےبغیر جمہوریت کے ثمرات عوام تک منتقل نہیں ہوسکتے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ صونے میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں،سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے روبرو الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانے کا شیڈول پیش کیاجاچکا ہے،،عدالت عظمی طے شدہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات بھی صادر کر چکی ہےلہذا یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہےجس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔