نائجیریا میں فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے علاقے سے دو سولڑکیوں اور ترانوے دیگر خواتین کو رہا کرا لیا

نائجیریا کی فوج کے ترجمان کے مطابق لڑکیوں کو سیمبیسا کے جنگل میں بوکو حرام کے چاراڈوں پر کی جانے والے بڑی کارروائی کے بعد رہا کرایا گیا ہے،رہائی پانے والی لڑکیوں میں چیبوک سکول کی وہ لڑکیاں شامل نہیں ہیں جنھیں 2014 میں اغوا کیا گیا تھا۔ فوج کے ترجمان نے کہا اب ان خواتین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ تازہ فوجی کارروائی میں بوکوحرام کے اڈوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گذشتہ برس اکتوبر میں حکومت نے جنگ بندی اور چیبوک سکول سے اغوا کی جانے والی لڑکیوں کی رہائی کے متعلق معاہدے کی پیشکش کی تھی لیکن بوکو حرام نے اسے مسترد کر دیا تھا۔