کھلنا ٹیسٹ کا دوسرا روز شاہینوں کے نام رہا

کھلنا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بنگلہ دیش ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر دوسو چھتیس رنزسے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب دو سو تنتالیس رنز پر شکیب الحسن پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سومیا سرکار تینتیس، مشفق الرحیم بتیس اورو تیج اسلام صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ کھانے کے وقفے تک پوری بنگال ٹیم تیس سو بتیس رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی،چھ کھلاڑی صرف چھیانوے رنز کا اضافہ کر سکے۔۔, یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے تین تین جبکہ محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائیبنگلہ دیش کی پہلی اننگز تین سو بتیس رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم جب میدان میں اتری تو اس کی پہلی وکٹ صرف پچاس رنز پر ہی گر گئی اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سمیع اسلم بیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےاس کے بعد بنگلہ دیشی باؤلر کوئی بھی وکٹ نہ گرا سکے،محمد حفیظ اور اظہر علی نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اس دوران محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر کی آٹھویں سنچری سکور کی،دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک محمد حفیظ نے دو سو ستائیس جبکہ اظہر علی نے پینسٹھ رنز بنائے پاکستان کو بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید ایک سو پانچ رنز درکار ہیں