محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشنگوئی کی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پی کے،اسلام آباد،بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ تاہم سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت بدستور برقرار رہی،سب سے ذیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو،لاڑکانہ،جیکب آباد،سکھر میں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشنگوئی کی ہے،اس دوران مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،لاہور فیصل آباد،گوجرانوالہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا