آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ، جہاں پر کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو کراچی میں جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ آرمی چیف نے کراچی آپریشن پر اظہار اطمینان کیا اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ این اے دو سو چھیالیس میں پرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد پر رینجرزکا کردار قابل تحسین ہے، کراچی آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ، بھتاخوری کے واقعات میں کمی آئی ہے، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا، آرمی چیف نے کہا کہ کراچی سے مافیا کے خاتمے کے لیے کام کرتے رہیں گے،کراچی میں آپریشن بلاامتیاز اور بڑے پیمانے پر ہورہا ہے،معیشت میں بہتری کے لیے کراچی میں امن وامان ترجیح ہے،