ٹرمزآف ریفرنس کے لئے قانون بننا چاہیے،،وزیر اعظم پارلیمنٹ کے اجلاس میں آ کرپاناما لیکس کے حوالے سےسب باتیں بتا دیں:اعتزاز احسن
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرچوہدری اعتزاز احسن نےکہا کہ لاکھوں کروڑوں ڈالر بوریوں اور ڈبوں میں بند ہوکر بیرون ملک نہیں گئے،، بہتر ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آئیں اور پاناما لیکس کے معاملےسےمتعلق ساری باتیں بتا دیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹرمز آف ریفرنس بننا چاہیے ورنہ اس سے قبل ہزاروں انکوائریاں ہوئیں جن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہےاعتزاز احسن نے کہا کہ میاں برادران نے 1994 اور 1996 میں صفر روپے ٹیکس ادا کیا۔ٹرمز آف ریفرنس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ اصل حقیقت تک پہنچا جا سکے۔