منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے چالیس برس بیت گئے
شنہشاہ ظرافت اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ منور ظریف کے مداح آج ان کی چالیسویں برسی منا رہے ہیں، انیس سو چالیس میں پیدا ہونے والے منور ظریف کو کامیڈی بھی وارثت میں ملی وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے، انھوں نے اپنے سولہ سالہ فلمی کیرئیر میں تین سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’بنارسی ٹھگ‘‘، ’’جیرا بلیڈ‘‘، ’’موج میلہ‘‘، ’’شوقن میلے دی‘‘، ’’منجھی کتھے ڈاواں‘‘، ’’دامن اور چنگاری‘‘، ’’چکر باز‘‘، ’’ہمراہی‘‘، ’’بد تمیز‘‘، ’’نوکر ووہٹی دا‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ رنگیلا کیساتھ ان کی جوڑی سپر ہٹ رہی ۔۔۔ اور انہوں نے مداحوں کے دلوں میں گھر میں کر لیا۔ انھوں نے کامیڈی ہیرو کا تصور پیش کیا، منور ظریف جس روپ میں بھی آئے مداحوں کے دلوں میں گھر بنا لیا۔ منور ظریف انیس اپریل انیس سو چھہتر میں دنیا سے رخصت ہوئے ، مگر مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔