9کروڑروپےکےmobileحاجیوں کی سہولت کےلئےخریدے گئےتھے،نوازشریف اوران کےخاندان کااحتساب ہوناچاہئیے: خورشیداحمدشاہ
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ نو کروڑ روپے کے موبائل فون خریدنے میں کوئی بھی کرپشن نہیں کی گئی، موبائل فون حاجیوں کی سہولت کے لئے خریدے گئے تھے ،موبائل فون کےذریعے حاجیوں کی لوکیشن ٹریس ہوجاتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ کرپشن ہوئی ہے تو وہ مقدمہ نیب میں بھیجیں خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ دو مئی کو اپوزیشن پارٹیز کے اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،نو مئی کو آنے والے مزید انکشافات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیاس آرائیاں نہیں کی جانی چاہئیںسید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کو اپنے سمیت خاندان کو احتساب کے کٹہرے میں لانا ہوگا ،، تاکہ حقائق سب کے سامنے آجائیں