آئندہ تین روز کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ آئندہ تین روز کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،،، آئندہ ہفتے کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بادل برسیں گے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اور دادو چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس لئے خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار گندم کی کٹائی مکمل کرلیں۔