muthiمیں غذائی قلت معصوم بچوں کی زندگیوں کےچراغ گل کرنےمیں مصروف ہیں۔
تھرپارکر میں موت اور بھوک کا راج قائم ہے۔ بھوک و افلاس اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث صوتحال ابتر نظر آتی ہے۔ تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ غذائی قلت اور بیماریاں مسلسل موت بانٹنے میں مصروف ہیں سندھ حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود غذائی بحران پر قابو نہ پایا جاسکا۔ ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی بھی مصیبت بن چکی ہے متعدد علاقوں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے اور متاثرین کے لیے امداد کا حصول بھی خواب بن کر رہ گیا ہے۔ سائیں سرکار کے دعوے محض کاغذی نوٹس لینے تک محدود ہیں۔ روزانہ کئی ماؤں کی گود اجڑنے پر بھی اقدامات نہ کئے جانا سندھ حکومت کے نااہلی کا ثبوت ہے۔