پنجاب بھر کی انسداد دہشتگری عدالتوں کے ججز کا اجلاس لاہور میں طلب کرلیا۔
پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کا اہم اجلاس کل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز، سیکرٹری قانون پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، صوبہ بھر کے آر پی اوز اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بیرون ملک اور دیگر صوبوں میں مفرور اشتہاریوں کی فوری گرفتاری، پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمرز لگانے سے متعلق جائزہ لیا جائےگا۔ دہشت گردی کے پرانے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے اور دہشت گردی عدالتوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔