تھر میں رانی کھیت کی بیماری پھوٹ پڑی۔ 7مور ہلاک ہوگئے۔
سندھ کے ضلع مٹھی میں موروں میں پیدا ہونے والی رانی کھیت کی بیماری پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ مٹھی اور گردونواح کے کئی دیہات میں موروں میں رانی کھیت کی بیماری مسلسل پھیل رہی ہے۔
مٹھی سمیت مختلف دیہات میں اس بیماری سے سات مور ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں مور اس مرض کا شکار ہیں۔ وائلڈ لائف کی جانب سے خوبصورت موروں کی حفاظت کیلئےاقدامات نہیں کئے گئے جس سے بیماری میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ کچھ سال میں تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں موروں میں بیماری پھیلنے سے بڑی تعداد میں مور ہلاک ہوئے تھے۔ علاقہ مکینوں نے وزیراعلی سندھ سے مسئلے پرایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔