ملک بھرمیں گرمی کا راج برقرار ہے

Apr 29, 2018 | 09:54

ملک بھر میں سورج آنکھیں دکھانے لگا،، تیزدھوپ سے درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا،، پنجاب اور سندھ کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے،،لاہورمیں پارہ اکتالیس، فیصل آباد اور ملتان میں بیالیس ،، جبکہ حیدرآباد میں تینیالیس اور سکھر میں سینتالیس تک پہنچ گیا،، ڈی آئی خان میں بھی تینتالیس اور تربت میں چھیالیس پر آ گیامحکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا،،جبکہ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،، سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد ، دادو،سکھر ،تربت،سبی، لاڑکانہ، روہڑی، خانپور، پڈعیدن،شہید بینظر آباد اور موہنجوداڑو میں ریکارڈ کی گئی۔

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

مزیدخبریں