پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے گراؤنڈ تیار کر لیا
پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے گراؤنڈ تیار کر لیا، کھلاڑیوں کو پنڈال تک پہنچنے کیلیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔جنوبی پنجاب سے آنیوالی ٹریفک کو ٹھوکر اور بابو صابو سے براستہ رنگ روڈ پنڈال تک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے آنے والے کھلاڑیوں کو براستہ جی ٹی روڈ نیازی چوک سے پنڈال آنے کا مشورہ دیا گیا ہے جب کہ موٹروے سے آنے والے کھلاڑی کالا شاہ کاکو سے شاہدرہ، نیازی چوک اور پھر مینار پاکستان آئیں۔
شیخوپورہ سے آنیوالی ٹریفک براستہ سگیاں پل اور ناصر باغ سے مینار پاکستان پہنچے گی۔ قصور سے آنیوالی ٹریفک کو فیروز پور روڈ سے براستہ جین مندراور سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے،گیٹ نمبر ایک بابا حیدرسائیں دربارہوگا جس سے صرف فیملیز اور خواتین آسکیں گی۔جلسے کے دوران ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف خان اور ایس پی سٹی ڈویژن آصف صدیق کی نگرانی میں 11 ڈی ایس پیز،48 انسپکٹرز، 90 پٹرولنگ افسران اور 710 ٹریفک وارڈنز فرائض سر انجام دیں گے جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کے لیے 18 فوک لفٹرز، 2 بریک ڈاؤنز اور 4 ٹریفک اسکواڈز بھی تعینات ہوں گے