پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے گڑھ میں میدان سجالیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے گڑھ میں میدان سجالیا،اتوار کے روز ہونے والے میچ کیلیے کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹنکی گروانڈ میں وکٹ تیار کرلی گئی،شہر بھر میں پیپلز پارٹی کے بینرز اویزاں کر دئیے گئے ہیں،جیالے جلسے میں شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔جلسہ کے لیے 120فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، تیس ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ہیں، جلسے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خطاب کریں گے،،پیپلزپارٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کیلیے مختلف اضلاع سے جیالے ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔جلسے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی ہے،سیکوریٹی اہلکاروں سمیت پیپلزپارٹی کےرضاکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے،پنڈال کےاندر ایس ایس یو کے اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ ضلع وسطی کے 1400 پولیس اہلکارو افسران بھی سیکیورٹی خدمات انجام دیں گے،جلسے میں شرکت کیلئے مختلف جگہوں کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیاہےجہاں سوپولیس موبائلیں گشت پر مامور ہوں گی۔