نہتے فلسطینیوں پر ظالم صیہونی افواج کے مظالم جاری ہیں، فلسطینوں کا اپنا حق مانگنا جرم بن گیا
نہتے فلسطینیوں پر ظالم صیہونی افواج کے مظالم جاری ہیں،، فلسطینوں کا اپنا حق مانگنا جرم بن گیا ، صیہونی فورسز کے ظلم کا شکار زخمی فلسطینیوں سے غزہ کے ہسپتال بھرگئے،، ہسپتالوں میں ادویات کی قلت بھی شدت اختیار کر گئی، ڈاکٹرز زخمی شہریوں کا علاج کرنے سےقاصر ہیں،اسرائیل کی جانب سے سمندر کے راستے پر پابندی کی وجہ سے فلسطینی پہلے ہی ہسپتال ،ادویات، آلات اور بجلی کی کمی کا شکار ہیں،دوسری جانب فلسطینیوں کو دھمکانے کو سلسلہ بھی جاری ہے،، یاد رہے کہ تیس مارچ سے اب تک اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 45فلسطینی شہید اور سات ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں،،