پاک بحریہ کے جہاز عالمگیرنے8دنوں سے کھلے سمندر میں پھنسے بھارتی ماہی گیروں کوامداد فراہم کردی،

Apr 29, 2018 | 14:34

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز عالمگیرنے کھلے سمندر میں پھنسی بھارتی ماہی گیر کشتی کو امداد فراہم کی، بھارتی ماہی گیروں نے بروقت امداد کی فراہمی پر پاک بحریہ کا شکریہ اداکیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،، ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیر کشتی”ایس ٹی مارس“ انجن میں خرابی کی وجہ سے کھلے سمندر میں نامسائد حالات کا شکار تھی۔ کشتی پر عملے کے 12 افراد سوار تھے، اطلاع ملتے ہی پی این ایس عالمگیر کی میڈیکل ٹیم نے بھارتی کشتی پرپہنچ کر سواروں کو طبی امداد اور اشیاءخوردو نوش فراہم کیں۔ ٹیکنیکل ٹیم نے بھارتی کشتی کے انجن کی فنی خرابی کو بھی دورکردیا

مزیدخبریں