الیکشن قریب آتےہی سیاسی مسافروں نےپارٹیاں بدلناشروع کردی ہیں،سیاسی جماعتوں کوکرپٹ عناصرکی سرپرستی نہیں کرنی چاہیے,امیرجماعت اسلامی سراج الحق
منصورہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جاگیردارنہ نظام کیخلاف تیرہ مئی کومینارپاکستان میں تاریخی جلسہ ہوگا،عوام کوبہترین نظام کا لائحہ عمل دیں گے،انھوں نے کہا کہ موجودہ سٹیٹس کوکی سیاست نے عوام کوعزت کی زندگی اورروٹی سے محروم کیا ہے،میاں صاحب خودپیش گوئی کرچکے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں ان کےلیے صفائی ہورہی ہے،میں کیسے کہہ سکتا ہوں کہ وہ اڈیالہ میں نہیں جائیں گے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی سیاسی مسافروں نے پارٹیاں بدلنا شروع کردی ہیں،،سیاسی پارٹیوں کوکرپٹ عناصرکی سرپرستی نہیں کرنی چاہیے،عوام گالی گلوچ کی بجائے کارکردگی کی سیاست چاہتے ہیں