پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اپنے خون سے کراچی کی خدمت کی ہے،حکومت نے عوام دوست نہیں موٹے موٹے پیٹ رکھنے والوں کا بجٹ دیا ہے, سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی
کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب میں پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کاکہناتھا،کہ شہید بابا نے بائیس خاندانوں کے خلاف بغاوت کااعلان کیا تھا،کراچی میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو چن چن کر مارا جاتا تھا، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے،ہم نےصبر کے ساتھ لاشوں کو اپنے کندھے پر اٹھایا ہے،رضا ربانی نے حکومت پر خوب طنز کے نشتر برسائے،کہا،حکومت نے عوام اور مزدور دشمن بجٹ دیا ہے،،یہ کارپوریٹ بجٹ ہے،،انہوں نے تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،بولے،کوئی کہتا ہے،تبدیلی لارہا ہوں،ارے بابا کون سی تبدیلی ،،کیسی تبدیلی،،کیا بلے کا تبدیلی لا رہے ہو،،کیا پولنگتبدیل کرا رہے ہو،حکومت نے کبھی بھی سندھ یا کراچی کا نہیں سوچا،سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا،،کہ یہ حکومت عوام کی خدمت نہیں،،بلکہ کاروبار کر رہی ہے