امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز بھی زلمے خلیل زاد کے ہمراہ ہوں گی۔ دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہوگیدو دن قبل زلمی خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان کے حوالے سے پیغام کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ امن کی اپیل کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔دو دن قبل زلمی خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان کے حوالے سے پیغام کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ امن کی اپیل کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔