افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا انحصار مستقل جنگ بندی کے وعدے کی پاسداری پر ہے:خلیل زاد
افغان امن عمل کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا انحصار مستقل جنگ بندی اور ملک میں جاری طویل خانہ جنگی کے خاتمے کے وعدے کی پاسداری پر ہے۔ افغان ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کا قیام اور سیاسی تصفیہ چاہتا ہے اور غیرملکی افواج کا انخلاء مشروط طور پر ہو گا۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلائ، دہشت گردی کے خاتمے کی یقین دہانی، جنگ بندی اور افغان حکومت کے ساتھ ان کے براہ راست مذاکرات سے متعلق مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔