نوازشریف، شہباز شریف اور میں احتساب سے بھاگنے والے نہیں، حمزہ شہباز
لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد آمد ہے حکومت نے مہنگائی کا طوفان پرپا کردیا ہے، حکومت کے وزراء سوائے تنقید کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہے، حکومت آج بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے جا رہی ہے، حکومت ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکی ہے، پشاور میں نیب نام کی چیز نظر نہیں آرہی کیا وہاں نیب سو رہی ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز ہیں، بھارت میں مودی کی دوبارہ حکومت پاکستان کے لئے خطرہ ہے، پاکستان کے دشمن ممالک اکٹھے ہورہے ہیں لیکن نیازی کھلنڈرا کو اپوزیشن کو ستانے کے علاوہ کچھ کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے جب کہ نوازشریف، شہباز شریف اور میں احتساب سے بھاگنے والے نہیں۔