سالارزئی،بارودی مواد پھٹنے سے باجوڑ سکاؤٹس کا اہلکار زخمی
ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں آج صبح بارودی مواد پھٹنے سے باجوڑ سکاؤٹس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار بارودی مواد کو تلف کررہا تھا۔ زخمی اہلکار کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال خار میں منتقل کردیاگیا۔