صدر کا ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنے کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت پر زور
صدر عارف علوی نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روزایک اجلاس میں ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاوس اور کیبنٹ بلاک اسلام آباد میں شجرکاری مہم کے بارے میں بریفنگ کے دوران کہی۔ صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ہر رکن کو کم سے کم ایک پودا لگاناچاہیے۔