امریکی کمیشن نے پاکستان کے مؤقف پر مہرثبت کردی:شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی کمیشن نے پاکستان کے مؤقف پر مہرثبت کر دی، کورونا کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مذہبی آزادی پرامریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں کہا جا رہا ہے مسلمانوں نے کورونا وائرس پھیلایا،جو بھارت پاکستان پر الزامات لگاتا تھا آج خود اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے، امریکی کمیشن نے پاکستان کے مؤقف پر مہرثبت کر دی، کورونا کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،مسلمانوں پرمقبوضہ کشمیر، پھر دہلی اور پھر پورے بھارت میں تشدد کیا گیا،راشن کی تقسیم میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے،سٹیزن ایکٹ لایا گیا،بھارت میں سکھوں اور مسیحی برادری کے ساتھ بھی خراب رویہ رکھا گیا جبکہ پاکستان میں مندروں گردواروں کی حفاظت ہو رہی ہے، لوگ پاکستان اور بھارت کا موازنہ کر رہےہیں، بی جے پی سرکار کا سوشل میڈیا سیل کہہ رہا ہے کہ کورونا جہاد ہے۔