دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 18 ہزار سے متجاوز ، 30لاکھ سے زائد متاثرین
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 30لاکھ سے بڑھ گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کراہ ارض مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، امریکا میں مزید 2 ہزار 470 افراد ہلا کتوں سے مرنے والے 5والوں کی 59 ہزار 266 ہو گئے ،، امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، برطانیہ میں مزید 586 ہلاکتوں کے بعد تعداد 21 ہزار 678 ہو گئی۔فرانس میں مزید 367 ہلاکتوں کے بعد تعداد 23 ہزار 660 ہو گئی، اٹلی میں مزید 382 ہلاکتیں ہوئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 27 ہزار 359 ہو گئی، روس میں 6 ہزار411 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 93 ہزار 558 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد 73 ہوچکی۔ برازیل میں متاثرین کی کل تعداد 67 ہزار 446 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 60 مریض ہلاک ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 603 ہوگئی۔چین میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 6 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 82 ہزار 836 جبکہ ہلاکتوں کی کی مجموعی تعداد 4633ہو گئی ۔ فرانس میں 11 مئی سے دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور پرتگال آئندہ ہفتے ملک میں ہنگامی صورتحال ختم کر دے گا۔چین میں گذشتہ روز کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا، برطانوی بحریہ نے آبدوز کے کپتان کو ماتحت افراد کو لاک ڈائون کے دوران پارٹی کرنے کی اجازت دینے پر ملازمت سے ہٹا دیا ۔