شام: آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق،24زخمی
شمالی شام کے شہر افرین میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے کم از کم پانچ افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی، یہ واقعہ شام کے صوبہ حلب کے دیہی علاقوں میں پیش آیا۔ شام میں انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کہا کہ آتشزدگی کی شدت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔