اسرائیل میں سکول کھولنے کا آغاز،وزارت صحت کا اظہار تشویش
قابض اسرائیلی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا آغاز کردیا ۔ دوسری طرف وازرت صحت نے اسکول کھولنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی وبا کا خطرہ ٹلا نہیں، اس لیے ابھی اسکول کھولنے کا فیصلہ درست نہیں ہوگا۔ تاہم اسرائیلی وزارت تعلیم نے پرسوں اتوار سے بعض علاقوں میں اسکول کھولنا شروع کردیے تھے۔اسرائیلی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سکول میں ہر کمرہ جماعت میں کلاس کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور کسی بھی کلاس میں 15 سے زائد بچوں کو نہیں رکھاجائے گا۔فی الحال پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ۔ اگلے مرحلے میں مڈل اور انٹرمیڈیٹ اسکول کھولے جائیں گے۔خیال رہے کہ اسرائیل میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 202 آباد کار ہلاک ہوگئے ہیں۔