نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا۔ مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11ماہ سے بے گناہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے باعث بے گناہ حمزہ شہباز گیارہ ماہ سے جیل میں ہیں،ان پر کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی کوئی ریفرنس ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا،بے بنیاد اورجھوٹے الزامات پرحمزہ شہباز انکوائری کے لئے حراست میں ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ عوام کا آٹا چینی چور ی کرنے والوں کو انکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی پوچھنے والا نہیں،نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کو ایک سو دس ارب کی چینی مہنگی بیچنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا،یہی نیب نیازی گٹھ جوڑ ڈیڑھ سو ارب کے پشاور میٹرو کے کھڈے کھودنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا۔