سگے بہن بھائی اور بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
ملتان پولیس نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائی بہن اور بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سیتل ماڑی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد قتل کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتارکیا،ملزم محمد اکرم عرف اکری 2009ء میں بڑے بھائی اسلم کو جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے 2010ء میں اپنی بہن ممتاز بی بی کو مقدمے کی پیروی کرنے پر قتل کیا تھا جبکہ رواں سال ملزم نے کراچی میں اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو مخبری کرنے کے شبہے میں گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔