پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کے ویزے میں 30 جون تک توسیع
پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کے ویزے میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ویزہ مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ غیرملکیوں کے ویزوں میں توسیع سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بندش میں بھی 15 مئی تک توسیع کی گئی ہے جب کہ اس دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔