ملک میں آج کورونا سے 16 اموات، ہلاکتیں 343 اور مجموعی کیسز 15504 ہوگئے
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 16 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 343 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15504 تک جا پہنچی ہے۔ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں, اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ اور پنجاب میں 100،100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔