دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں دس ہزار سات سو سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو گیا۔ ایک روز میں دس ہزار سات سو سے زائد اموات ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 496 اموات ہوئیں جبکہ 21 ہزار 26 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ برازیل میں 1279، کولمبیا 448 اور ارجنٹینا میں 443 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 14 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزارسے بڑھ گئی۔ ادھر دارالحکومت دہلی کا یہ عالم ہے کہ شہری علاج کیلئے ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ویکسی نیشن کیلئے لوگوں کا ہجوم ہے مگر ویکسین نہیں ہے۔ سڑکیں، کار پارکنگ اور گاڑیاں مریضوں سے بھری ہیں۔ بےبس لواحقین کی آہ وبکا دل دہلا رہی ہے۔ ہر ایک منٹ میں 243 نئے کیسز اور تقریبا دو اموات سامنے آرہی ہیں۔