اداروں کو گاڈ فادر کے تسلط سے آزاد کرنا پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے۔ فردوس عاشق
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ا داروں کو گاڈ فادر کے تسلط سے آزاد کرنا تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ خود کو لوہے کے چنے کہہ کر ججز کو دھمکانا، نہال ہاشمی جیسے درباریوں سے ججز، انکی اولادوں کو مستقبل کی دھمکیاں دینا کرپٹ ن لیگ کا وطیرہ ہے ،سسلین مافیا کی ملکی اداروں میں موجود باقیات کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنا اور اداروں کو گاڈ فادر کے تسلط سے آزاد کرنا تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور اسکے ججز پر حملے کرنے والے، جسٹس قیوم جسے ججز سے ٹیلیفون پر اپنی مرضی کے فیصلے اور مخالفین کو اپنی منشا کے مطابق سزائیں دلوانے والے کرپٹ ظل سبحانی، اسکے چیلے اور جعلی راجکماری کو محترم ججز اور عدالتی احترام کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔