آصف زرداری کیخلاف پانچواں ریفرنس بھی سماعت کیلئے مقرر
جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پانچواں ریفرنس بھی سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔ احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس پر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کو 20 مئی کو طلب کر لیا ہے۔