صومالیہ میں خود کش بم دھماکہ،7 افراد ہلاک
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر ایک گاڑی میں بم دھماکے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور 11 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ۔دھماکے کی ذمہ داری الشباب عسکریت پسند گروپ نے قبول کی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے افگوئے روڈ کے قریب ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو فوجی اور تین راہگیر شامل ہیں۔مدینہ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ 13 افراد کو زخمی حالت میں یہاں لایا گیا تھا، ان میں دو کی موت یہاں پہنچتے ہی ہو گئی۔ باقی لوگوں کی حالت بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔الشباب اکثر موغادیشو کے ہائی پروفائل علاقے کو نشانہ بناتا ہے۔