بھارت میں کورونا وائرس سے یومیہ اموات کا نیا ریکارڈ
بھارت میں جان لیوا وائرس کورونا سے یومیہ اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ ایک روز میں مزید 3 ہزار 647 متاثرین ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تین لاکھ اناسی ہزار نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ ایمبولینسز ، طبی آلات، آکسیجن کے ساتھ شمشان گھاٹ اور قبرستانوں کی بھی قلت ہو گئی۔ اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے پر ٹرینوں کی بوگیاں اور آشرم آئی سی یو میں تبدیل ہو گئے۔بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال پر برطانیہ نے مزید امداد کا اعلان کر دیا۔ برطانوی وزیر جیمز کلیورلی کا کہنا ہے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں بھیج رہے ہیں۔ ہرموبائل فیکٹری ایک منٹ میں 1500 لیٹر آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کورونا وبا کیخلاف جنگ میں بھارت کی امداد جاری رکھیں گے