دنیابھرمیں بڑھتے کوروناکیسز کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکافیصلہ
دنیابھرمیں بڑھتے کوروناکیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان آنےوالی مسافر پروازوں کو 5 مئی سے20 مئی تک کم کیا جائےگا۔ اس کے علاہ پاکستان میں 40 سے 49 سال کے افراد کی کورونا ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح 15 فیصد تک پہنچی تو لاک ڈاؤن کے سو ا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔