فواد چوہدری کا عالمی معیار کی پہلی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان
اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں 8 سال سے بندخوبصورت عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معروف برطانوی یونیورسٹی کےپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں پہلی میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی اورریڈیوکےساتھ وزارتوں کےڈیڈ ایسٹس کواستعمال کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آبادمیں 8سال سےبندخوبصورت عمارت کھلوالی اور عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عمارت میں تعمیر کیاگیا5 اسٹار ہوٹل بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے 52 کمروں پر مشتمل بند ہوٹل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا شاندار کمروں اورلگژری لائف اسٹائل پرمشتمل ہوٹل کروڑوں کی لاگت سےبنایاگیا ، عالمی معیار کا خوبصورت ہوٹل مکمل تعمیر کے باوجود کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔