کوروناکیسز: بین الاقوامی پروازیں کم کرنے کافیصلہ, آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے دنیابھرمیں بڑھتے کوروناکیسز کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں کم کرنیکافیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان آنیوالی مسافر پروازوں کو 5 مئی سے20 مئی تک کم کیا جائیگا۔اس کے علاہ پاکستان میں 40 سے 49 سال کے افراد کی کورونا ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں آکسیجن کی تیاری اور فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے آکسیجن اور آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی منظوری دے دی۔ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بڑھانے کے لئے 6000 میٹرک ٹن آکسیجن اور 5000 آکسیجن سلنڈروں کی درآمد کی اجازت دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے لئے آکسیجن کی بہترفراہمی کے لئے مصری شاہ کی اسکریپ انڈسٹری کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح 15 فیصد تک پہنچی تو لاک ڈائون کے سو ا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ ملک میں آج مزید 151 افراد انتقال کر گئے، مزید پانچ ہزار 480 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10 فیصد رہی۔