کورونا کے دوران زیر حراست کشمیری قیادت کی صحت پر گہری تشویش ہے:پاکستان
پاکستان کو کورونا کے دوران زیر حراست کشمیری قیادت کی صحت پر گہری تشویش ہے۔بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں کچھ گرفتار کشمیری رہنماؤں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔بھارت نے گرفتار کشمیری رہنماؤں کو میڈیکل سہولت نہیں دی۔بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔بھارت کو کورونا سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش کی۔پاکستان فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتا ہے پاکستان کورونا کے دوران بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔بھارت کو وینٹی لیٹرز اور طبی سامان کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں۔