اگر کسی نے یوکرین میں مداخلت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: پیوٹن

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر خبردار کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پرسخت رد عمل دیتے ہوئے اس کے نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر مداخلت کرنے والے کسی بھی ملک کو روشنی کی رفتار جیسے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔