وزیراعلی کی حلف برداری:حمزہ شہباز کاتیسری بار عدالت رجوع
پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کیخلاف تیسری بار عدالت سےرجوع کرلیا۔حمزہ شہباز نےلاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی، حمزہ شہباز کی درخواست میں وفاقی اورپنجاب حکومت فریق بنے ہیں۔درخواست گزار حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ حلف سےمتعلق احکامات جاری کرچکی ہے ، عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا، گورنر پنجاب نےایک بارپھرعدالتی حکم ماننےسےانکارکردیا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہبازسے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقررکرے۔ یاد رہے دو روز قبل، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ 28 اپریل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔ حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ آئین کے تحت صدر اور گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔ پنجاب 25 دن کے بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا ہے۔ اس وقت عثمان بزدار وزیر اعلی ٰکی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔