اسٹیٹ بینک کی تمام بینکوں پر اپنی برانچز 30 اپریل کو کھلے رکھنے کی ہدایت

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے عید الفطر کی آمد کے پیش نظر تمام بنکوں پر ہفتہ کو اپنی برانچز کھلے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30اپریل بروز ہفتے کو تمام بینک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہفتہ 30اپریل کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔ عید الفطر کی تعطیلات 2 سے 5 مئی تک ہوں گی۔