الیکشن کمیشن نے یوسف گیلانی کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی کے قانون سازوں کی جانب سے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو 'کرپٹ طرز عمل' پر نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے و رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد خان کے خلاف الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 167 (بدعنوانی) اور 168 (رشوت) کے تحت فوجداری مقدمہ شروع کرے۔اپنے حکم میں الیکشن کمیشن نے کہا یہ 'ثابت' ہوگیا ہے کہ علی گیلانی، فہیم خان اور جمیل احمد خان بدعنوانی میں ملوث تھے۔