فرح خان کے بینک اکاونٹس میں ایک ارب کی ٹرانزیکشن کا انکشاف
فرح خان اور اس کے شوہر احسن جمیل گجر کے 20 بینک اکاؤنٹس میں 3 سال کے دوران ایک ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔دستاویزات کے مطابق فرح خان کے صرف 3 بینگ اکاونٹس میں 45 کروڑ روپے جمع ہوئے ہے۔5 غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں بھی لاکھوں ڈالرز کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔فرح خان اور جمیل گجر کے کئی اکاؤنٹس نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے منسلک ہیں تاہم ایف بی آر میں اپنے گوشوارے کو سیلری پرسن کے طور پرپیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے فرح خان کیخلاف انکوائری بھی شروع کردی ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں،منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہوں گی، چیئرمین نيب نے ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ہے