پی ٹی آئی کے ٹکٹ فروخت، زیادہ بولی لگانے والوں کو دیئے گئے، عطا تارڑ
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ فروخت کیے گئے اور زیادہ بولی لگانے والوں کو دیئے گئے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تمام پیسے زمان پارک میں رکھے ہوئےغلے میں جمع کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ثاقب نیازی گٹھ جوڑ، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے زیادہ خطرناک ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو پاناما نہیں اقامہ پر نکالا گیا، نواز شریف کو نااہل کر کے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا۔