سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

Apr 29, 2025 | 19:11

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تین روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 310ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 100روپے کی کمی سے 3لاکھ 49ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 800روپے گھٹ کر 2لاکھ 99ہزار 382روپے کی سطح پر آگئی ہے۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 497روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 998روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔  

مزیدخبریں