قصور جنسی سکینڈل میں گرفتار تین مرکزی ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا.
پولیس نے تینوں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا.تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان قصور جنسی سکینڈل میں گرفتار کئے گئے ہیں.تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے ابھی تفتیش کرنا باقی ہے ۔ملزمان کے قبضے سے ویڈیو فوٹیج,,کیمرہ,, اور رسے برآمد کرنا ہیں لہذا ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے.ملزمان کے وکیل نے کہا کہ انکے موکلان کے خلاف سیاسی دباو پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ۔عدالت نے تینوں ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا.